You are currently viewing نواز شریف اسی سال وطن واپس لوٹ رہے ہیں، وزیر دفاع

نواز شریف اسی سال وطن واپس لوٹ رہے ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اسی سال وطن لوٹ رہے ہیں، خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اسی سال وطن پہنچ جائیں گے۔
انھوں کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر پولیٹکل پارٹی کا حق ہے، پی ٹی آئی اپنا یہ آئینی حق استعمال کر سکتی ہے لیکن خیال رہے کہ اس دوران شہریوں کے حقوق پامال نہ ہوں، آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق استعمال کریں۔
انھوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چار سال میں کوئی ایک ترقیاتی کام نہیں ہوا، ملک کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا اولین ترجیح ہے، دیگر شعبوں سے پیسہ نکال کر سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں، سیلاب متاثرہ چاہے کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو، ہم بلا تفریق رنگ و نسل سب کی مدد پر یقین رکھتے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emgerging content writter, who is writting for News Pakistan TV for quite some time now.