You are currently viewing شاہ زین بگٹی کا اکبر بگٹی کیس کے ملزمان کے بری ہونے پراظہارِ تشویش

شاہ زین بگٹی کا اکبر بگٹی کیس کے ملزمان کے بری ہونے پراظہارِ تشویش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے صدر  نوابزادہ شازین بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے نواب اکبر بگٹی  کیس میں  ملزمان کا  بری ہونا نہ صرف بگٹی قبائل کےساتھ بلکہ بلوچستان میں رہنے والے تمام اقوام کے ساتھ ناانصافی کےمترادف ہے اور ہم انصاف کے حصول کیلئےاعلی عدالتوں کے دروازے  پر جانے سے گریز نہیں کریں گے ۔

پریس کانفرنس کے دوران نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ  نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد جنرل (ر) پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کے انسداد دہشت گردی کورٹ سے بری ہونے کے فیصلے پر افسوس ہوا اور کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورانہیں کیا گیا ۔

 اس فیصلے پر بلوچستان کے عوام میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتا   کہ جج نے کس دباؤ میں آکر  یک طرفہ فیصلہ سنادیا۔شازین بگٹی نے اعلان کیا کے  ہم انصاف کے حصول کے لئے اعلیٰ عدلت سے رجوع کیا جائےگا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7