You are currently viewing نقیب قتل کیس میں ملوث افراد کو مجرموں کی طرح سزا ملے گی ، آئی جی سندھ

نقیب قتل کیس میں ملوث افراد کو مجرموں کی طرح سزا ملے گی ، آئی جی سندھ

کراچی (ڈیسک) آئی سندھ اے ڈی خواجہ  کا کہنا ہے کہ نقیب قتل کیس میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کو مجرموں کی طرح سزا ملے گی

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نقیب اللہ قتل کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نقیب معصوم شہری تھا جسے بے گناہ مارا گیا، اس کیس میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کو مجرموں کی طرح سزا ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ 15 دن میں 200 اسٹریٹ کرمنل پکڑے جاچکے ہیں، اسٹریٹ کرائمزختم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانا ہوگی، معاشی بدحالی اور بیروزگاری بھی اسٹریٹ کرائمز کی وجوہات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ سے زائد ہے، 50 فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں، شہر میں بغیر دستاویزات کے رہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، 2500 کیمروں سے ڈھائی کروڑ لوگوں پرکیسے نظررکھ سکتے ہیں۔

واضح رہےکہ 13 جنوری کو جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ کو دہشت گرد قرار دینےوالے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تاحال روپوش ہیں اور سپریم کورٹ کے بارہا طلب کیے جانے کے باجود عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.