You are currently viewing نقیب اللہ کی ہلاکت ؛ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا

نقیب اللہ کی ہلاکت ؛ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی(ڈیسک)نقیب اللہ کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے راؤ انوار کومعطل کر نے کی سفارش کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ،

نقیب اللہ کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دے چکی ہے جب کہ کمیٹی نے راؤ انوار کو معطل کرکے گرفتار کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش کے بعد راؤ انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ آئی جی سندھ اور صوبائی حکومت کو ارسال کی تھی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.