کراچی (ڈیسک) نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایچ امان اللہ مروت سمیت 6 پولیس اہلکار ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام پولیس اہلکاروں کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے تمام ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطہ سے گرفتار کیا۔
عدالت نے ملزم شعیب عرف شوٹر کی ضمانت میں توثیق کردی۔
واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس کے بعد مذکورہ تمام پولیس اہلکار روپوش ہوگئے تھے اور بعدازاں 23 مئی کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں سرینڈر کردیا تھا۔
یاد رہے کہ نقیب قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کیا جاچکا ہے۔