You are currently viewing نظریات کہیں نہیں، اے این پی رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

نظریات کہیں نہیں، اے این پی رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
زاہد خان نے کہا کہ ایک نظریے اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے مگر بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس میں نظریات کہیں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کرسکتا، مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بزرگ سیاستدان اور اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے بھی آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم شہیدوں کے امین ہیں، سیاست سے علیحدگی اختیار نہیں کی، مرتے دم تک سیاست کرتا رہوں گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.