You are currently viewing انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا(پی سی بی)

انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا(پی سی بی)

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:16/04/2016 23:21
  • Reading time:1 mins read

لاہور (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افغانستان کے حالیہ کوچ انضمام الحق کو پی سی بی کا چیف سلیکٹر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے افغان کرکٹ بورڈ کو اپنا استعفیٰ بھی بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی مفاد کی خاطر میں افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری مزید نہیں نبھا سکتا۔
افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کا ہمارے ساتھ معاہدہ رواں برس نومبر تک کا تھا تاہم ان کا استعفیٰ فوری طور پر منظور کرتے ہوئے انھیں ریلیز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا تھا جب کہ ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم پی سی بی نے اب انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔