جلگاؤں (ڈیسک) بھارت میں جیسے جیسے لوک سبھا کے انتخابات قریب آ رہے ہیں ملک بھر میں ہندو رہنما رام مندر کی تعمیر اور ہندو راشڑیہ کا راگ الاپنے میں تیزی لا رہے ہیں۔
بھارتی ریاست مہارشڑا کے مقام جلگاؤں میں انتخابی جلسے میں تلنگانہ کے ایم پی اے ٹی راجہ سنگھ نے زہر فشانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا انتظار نہیں کر سکتے اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت ایودھیہ میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لئے آرڈیننس لائے۔انھوں نے کہاکہ ہم بھارت کو اسلامی ملک نہیں بننے دیں گے،نصیر الدین شاہ ،عامر خان اور شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے ٹی راجہ سنگھ نے کہا کہ ان فنکاروں نے اسی ملک سے کروڑوں کمائے اور اب ان کو یہاں عدم تحفظ کا احساس ہو رہا ہے۔انھوں نے اپیل کی کہ لوگ ان کی فلمیں ٹکٹ لے کر دیکھنا چھوڑ دیں اور آٹھ دن بعد انٹر نیٹ پر مفت دیکھیں۔