بھکر (ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور داجل پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اپنے گارڈز کے ہمراہ داجل چیک پوسٹ پر پہنچے تو تیز رفتاری پر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔
گاڑی روکے جانے پر امین گنڈا پور نے پولیس والوں سے تلخ کلامی کی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلخ کلامی پر علی امین اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، پولیس والوں نے بمشکل اپنی جان بچائی۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں دھت تھے۔
ذرائع کے مطابق داجل چیک پوسٹ پر ہنگامہ اور فائرنگ کا مقدمہ علی امین پر درج کر لیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں درج کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما نے تلخ کلامی کی، فائرنگ کے بعد بیریئر توڑ کر گاڑی سمیت فرار ہو گئے۔
پولیس نے ایک گاڑی اور چار مسلح افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والوں کی شناخت آفتاب، شکیل، الطاف اور نیک محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
