You are currently viewing نسیم شاہ نے اپنی حالیہ کارکردگی کو والدہ کے نام سے منسوب کر دیا

نسیم شاہ نے اپنی حالیہ کارکردگی کو والدہ کے نام سے منسوب کر دیا

کراچی (ڈیسک) قومی بالرنسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کی پرفارمنس کو اپنی والدہ کے نام سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری والدہ کو کرکٹ کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں لیکن میں نے ان سے کہا تھا کہ میں جب بھی 5آئوٹ کروں گا آپ کے نام منسوب کروں گا اور آپ اس دن مجھے ٹی وی پر دیکھ کر بہت خوش ہوں گی۔
وہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن والدہ ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئیٹر اکائونٹ پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میچ میں بالنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔
اگر پہلے اوور میں وکٹ مل جائے تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے،نصیب میں اگر ہیٹ ٹرک ہوئی توضرور ہوگی، کوشش ہے کہ ون ڈے بالنگ میں بہتری لاکر بہترین بالر بن جائوں۔
ایک اور ٹوئٹ میں نسیم شاہ نے مین آف دی میچ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان کی جیت سب سے خوبصورت احساس ہے، ٹیم کی جیت میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز سمیت تمام کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا ۔