You are currently viewing نجم سیٹھی کا کرکٹ سے کچھ لینا دینا نہیں، چوہدراہٹ کیلیے بورڈ میں آئے، رمیز راجہ

نجم سیٹھی کا کرکٹ سے کچھ لینا دینا نہیں، چوہدراہٹ کیلیے بورڈ میں آئے، رمیز راجہ

لاہور (ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ نجم سیٹھی کو ایڈجسٹ کرنےکے لیے کرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا، نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے بورڈ میں آئے ہیں، انہیں کرکٹ سےکچھ لینا دینا نہیں۔
سوشل میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نےکبھی بیٹ نہیں پکڑا، یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہےکہ سیاسی بھرتی کے لیے آئين بدل دو، جو لوگ باہر سے آکر بورڈ میں حملہ کرتے ہیں وہ اچھا نہیں ہے، نجم سیٹھی کو لانےکے لیے بورڈ میں سب کچھ بدل کر رکھ دیا گیا، رات کو سوا 2 بجے ٹوئٹ کر رہے ہیں کہ رمیز راجہ باہر ہوگئے مجھے مبارک باد دیں۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جب ٹیم پاکستان آرہی تھی تو آپ نے چیف سلیکٹر کو بدل دیا، مڈل آف دی سیزن آپ کہہ رہے ہیں کہ مکی آرتھر کو لےکر آئیں، یہ طریقہ نہیں کہ کرکٹرز جنہوں نےکافی ٹیسٹ کھیلے ان کو باہر نکال دیں، مجھے خطرہ ہے بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے ٹیم کی یکجہتی ختم نہ ہوجائے، اس ٹیم کے ساتھ چھیڑ خانی کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے، جو آپ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتیں۔