You are currently viewing نثار مورائی کی گرفتاری کے خلاف رینجرزکو 5کروڑ ہرجانہ دینے کا دعویٰ دائر

نثار مورائی کی گرفتاری کے خلاف رینجرزکو 5کروڑ ہرجانہ دینے کا دعویٰ دائر

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:09/04/2016 23:34
  • Reading time:0 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے اہم  ذمہ دار  اور فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے سابق چیئرمین  ڈاکٹر نثار مورائی کی گرفتاری پر سندھ رینجرز کے خلاف ہائی کورٹ میں 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ  رینجرز نے اسلام آباد سے فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے سابق چئیرمین نثار مورائی گرفتار کیا گیا تھا جن پر اربوں روپوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ، لیاری گینگ وار کے ملزموں کی معاونت اور سرپرستی کے الزامات ہیں۔ جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی کہ  نثار مورائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، اس لیئے رینجرز کی یہ کاروائی غیر ضروری ہے۔

یاد رہے عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ نثار موارئی کو ضمانت پر رہا کیا جائےاور انہیں سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے، اس کے علاوہ رینجرز حکام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا ہے۔