You are currently viewing نتھیا گلی ایوبیہ میں سیاحوں کے بھیس میں چور گرفتار

نتھیا گلی ایوبیہ میں سیاحوں کے بھیس میں چور گرفتار

پشاور(ڈیسک) خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی زیر نگرانی ٹورازم پولیس نے نتھیا گلی ایوبیہ میں سیاحوں کے بھیس میں آئے چوروں کو گرفتار کرلیا۔
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق نتھیاگلی ایوبیہ میں سیر کے لیے آئے سیاح چور نکلے۔
مقامی دکاندار کی شکایت پر ٹورازم پولیس کانسٹیبلز نے نوجوان سیاحوں کی تلاشی لی، دوران تلاشی سیاح چوروں سے چوری شدہ مال برآمد کر لیا گیا۔
چوروں سے 25 عدد گھڑیاں، 15 عدد جھمکے، 12 عدد چوڑیاں اور 12 عدد انگوٹھیاں برآمد کر لی گئیں۔
ٹورازم پولیس کے جوانوں نے چوروں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔