You are currently viewing ناجائز اثاثہ جات، سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کیخلاف نیب انکوائری شروع

ناجائز اثاثہ جات، سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کیخلاف نیب انکوائری شروع

اسلام آباد (ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کردی۔
محمد خان بھٹی کےخلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے اور ان کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کو ملنے والی تنخواہیں، مراعات اور سیشن الاؤنس کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، بینک نے سیکڑوں صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب کو جمع کرا دیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی نے 2007 تا 2018 جبری رخصت پر ہونے کے باوجود تنخواہیں اور کروڑوں روپے کی غیرقانونی مراعات بھی وصول کیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے کروڑوں روپے کی مختلف ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔ محمد خان بھٹی کےخلاف ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن میں بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے شوہر کی گمشدگی پر چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7