نائیجیریا (ڈیسک) نائیجیریا کے شمال مغربی گاؤں میغام جی میں حملہ آوروں نے مسجد پر دھاوا بول کر فائرنگ کے بعد 19 نمازیوں کو اغواء کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عصر کی نماز کے دوران مسلح ملزمان نے مسجد پر حملہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرکے امام مسجد اور ایک شخص کو زخمی کیا اور خوف وہرا س پھیلانے کے بعد 19 نمازیوں کو اغواء کرلیا۔ پولیس نے 6 مغویوں کو رہا کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

نائیجیریا: مسلح ملزمان کا مسجد پرحملہ، فائرنگ، 19 نمازی اغواء
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:05/12/2022 18:55
- Post category:جرم / دنیا
- Post last modified:05/12/2022 18:55
- Reading time:1 mins read
Tags: 19 نمازی اغواء, پاکستان نیوز, فائرنگ, مسجد پر حملہ, نائیجیریا, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7