واشنگٹن(اسٹاف رپورٹر) امریکی حکومت کی جانب سے نائن الیون حملے کے حوالے سے خفیہ صفحات کی رپورٹ شائع ہونے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق اوباما انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے سے متعلق کانگریس کی انکوائری رپورٹ کے 28 صفحات پر مشتمل خفیہ رپورٹ شائع کی جائے گی، جس میں حملہ آوروں کے سعودی عرب سے ممکنہ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے، یہ دستاویزات کیپٹل کے تہہ خانے میں ایک نہایت محفوظ کمرے میں رکھی گئی ہیں، جس میں نائن الیون کے ہائی جیکرز کو امریکا میں مخصوص غیر ملکی مدد کے حوالے سے کانگریس کی مشترکا انکوائری کے ذریعے سامنے آنے والی معلومات شامل ہیں۔
یاد رہے نائن الیون میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو ایک جہاز کی مدد سے اڑایا گیا تھا،جس کی مزید خفیہ جانکاری کے لیئے امریکی حکومت کچھ مزید پیش رفت کرنے والی ہے۔