You are currently viewing نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی (شاہ رخ شاہ پیرزادہ) نئے آئی جی سندھ ڈاکٹرسید  امام کلیم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سندھ پولیس کے 59 ویں سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔

سندھ کے آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام اورکراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا امتحان نئے آئی جی سندھ کو اس وقت کا سب سے بڑا چیلنج اسٹریٹ کرائم کی روک تھام ہے۔ شہر میں امن و امان لانا اور شہر کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانا ہے۔ حالیہ صرف اگست 2018 میں سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 130 گاڑیاں چوری کی گئی 10 گاڑیاں چھینی گئی۔ 189 موٹرسائیکل چھینی اور 2656 موٹرسائیکل چوری کی جانے کی وارداتیں ریکارڈ کی گئی۔ 1506 موبائل فونز چھیننے گئے جس میں سے صرف 169 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ اغواء برائے تاوان کے 2 کیسز سامنے آئے1 بینک ڈکیتی اور 30 لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ اور  بھتہ خوری کے 5 مقدمات درج ہوئے۔ یہ صرف پچھلے مہینے کی سی پی ایل سی رپورٹ ہے ایسے کئی واقعات پہلے بھی  ہو چکے ہیں ان واقعات کی روک تھام کیلئے نئے آئی جی سندھ سے لوگوں نے امیدیں لگا لی ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ڈاکٹر کلیم امام لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر پائے گے

وا  ضح رہےکے ڈاکٹر سید کلیم امام اس سے پہلے آیئ جی پنجاب موٹروئز کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.