You are currently viewing میکسیکن صدر کا کووڈ-19 ٹیسٹ دوسری بارمثبت آگیا

میکسیکن صدر کا کووڈ-19 ٹیسٹ دوسری بارمثبت آگیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:11/01/2022 15:40
  • Reading time:1 mins read

میکسیکو سٹی(ڈیسک)میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل لوپیز اوبرادور نے کہا ہیکہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ دوسری بار مثبت آیاہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکن صدرنے ایک ٹویٹ میں کہا ہیکہ ان میں کووڈ-19 کی علامات ہلکی ہیں اور وہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے کام کریں گے۔ صدر میں دوسری بارکورونا کی تشخیص ان کی معمول کی پریس کانفرنس کے بعدہوئی۔ وزیر داخلہ ایڈن آگسٹو لوپیز صدر کی جگہ عارضی طور پر پریس کانفرنس کریں گے اور دیگر سرکاری تقریبات میں ان کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے میکسیکو کے صدر کی مکمل ویکسی نیشن کے بعد انہیں بوسٹر شاٹ بھی لگایا گیا۔ان کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ گذشتہ سال جنوری میں مثبت آیا تھا۔