کراچی (ڈیسک) انگلش کپتان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیسٹ سیریز کی مکمل میچ فیس کی رقم عطیہ کرنے کے اعلان پر شاہد آفریدی بھی بین اسٹوکس کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلش کرکٹر کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”سیلاب متاثرین کے لیے بین اسٹوکس کا اقدام قابل احترام ہے،بین آپ ہمارے کھیل کے سچے سفیر ہیں۔امید ہے آپ کے اس عمل سے دوسرے بھی متاثر ہوں گے“۔ شاہد آفریدی نے انگلش ٹیم کو 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر خوش آمدید کہا اور بین اسٹوکس کی تعریف کی۔
میچ فیس عطیہ کرنے پر شاہد آفریدی نے بین اسٹوکس کی تعریف کردی
- Post author:Umer Khan
- Post published:29/11/2022 21:54
- Post category:پاکستان / ٹوئیٹ / دنیا / کراچی / کھیل
- Post last modified:29/11/2022 21:54
- Reading time:1 mins read
Tags: ben stokes, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Shahid Afridi, tweet