You are currently viewing میپکو،83بجلی چوروں کو 20لاکھ 19ہزار روپے کےجرمانے،9کےخلاف مقدمات درج کروائے گئے

میپکو،83بجلی چوروں کو 20لاکھ 19ہزار روپے کےجرمانے،9کےخلاف مقدمات درج کروائے گئے

  • Post author:
  • Post category:جرم
  • Post last modified:05/11/2021 16:12
  • Reading time:1 mins read

ملتان (ڈیسک)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں83افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،جنہیں ایک لاکھ27ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 20لاکھ91ہزار روپے جرمانہ اور9بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

میپکو ذرائع کے مطابق ملتان سرکل میں 8صارفین کوبجلی چوری کرنے پر 3لاکھ روپے جرمانہ ، ڈی جی خان سرکل میں22افراد کو3 لاکھ79ہزار روپے جرمانہ اور3ایف آئی آرز درج کروائیں گئیں۔ وہاڑی سرکل میں9 بجلی چوروں کو2 لاکھ روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج کروایا،بہاولپور سرکل میں2افراد کو 67ہزار روپے جرمانہ ،ساہیوال سرکل میں9بجلی چوروں کوایک لاکھ14ہزار روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج کروایا، رحیم یار خان سرکل میں18بجلی چوروں کو 3 لاکھ44ہزارروپے جرمانہ اور4ایف آئی آرز درج،مظفرگڑھ سرکل میں5بجلی چوروں کوایک لاکھ29ہزارروپے جرمانہ عائد،بہاولنگر سرکل میں3 صارفین کو81 ہزار روپے جرمانہ عائدجبکہ خانیوال سرکل میں 7بجلی چوروں کو 4لاکھ67ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔