مظفر آباد (ڈیسک)میر پورآزادکشمیر،جہلم اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے، میرپورآزاد کشمیر ، جہلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جا رہا ہے
یاد رہے کہ 24 ستمبر کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا تاہم سب سے زیادہ نقصان آزاد کشمیر میں ہوا جس میں 37 افراد جاں بحق جبکہ 500 سےزائد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔