You are currently viewing میر حاصل خان بزنجو کی میت کراچی سے بلوچستان روانہ

میر حاصل خان بزنجو کی میت کراچی سے بلوچستان روانہ

کراچی (ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹرمیرحاصل خان بزنجو کی میت کراچی سے بلوچستان کے لیے روانہ کردی گئی۔

گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو   سرطان میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

سینیٹر میر حاصل بزنجو کی میت کو صبح سویرے نیشنل اسٹیڈیم پر واقعے نجی اسپتال سے ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا جہاں غسل دینے کے بعد میر حاصل بزنجو کی میت  بلوچستان روانہ کردی گئی۔

حاصل بزنجو کی میت خضدار میں ان کے آبائی گاؤں نال لے جائی جائے گی اور انہیں خضدار میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

نیشنل پارٹی نے میر حاصل بزنجو کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ میر حاصل خان بزنجو گزشتہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار تھے تاہم ان کے مقابلے میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.