لاہور (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی درخواست پر طنز کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے جیو نیوز کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے! pic.twitter.com/qQXJLtRAcb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
پیغام کے ساتھ مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ”میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے!“
اس سے قبل مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا تھا کہ ”ایک گیدڑ اس وقت گرفتاری کے خوف سے اپنی گاڑی سے نہیں نکل رہا!“
ایک گیدڑ اس وقت گرفتاری کے خوف سے اپنی گاڑی سے نہیں نکل رہا ! #دہشت_گرد_فتنہ_گرفتار_کرو
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
واضح رہے کہ عمران خان جوڈیشل کمپلکس پہنچے لیکن پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ اور پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث واپس چلے گئے تھے۔
اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں گاڑی میں ہی عمران خان کی حاضری لینے کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔