You are currently viewing میرے خلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے،فاروق ستار

میرے خلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے،فاروق ستار

کراچی(ڈیسک)ایم کیو ایم کے پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار  نے ایس پی گلشن اقبال مرتضیٰ بھٹو کی طرف سے سرکار کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب سے اغوا کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے میں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، ایف آئی آر میں جو الزامات لگائے گئے ہیں انھیں قطعی لغو اور بے بنیاد قرار دیتا ہوں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرح لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے کیے گئے دھرنے اور احتجاج میں اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی تھی۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایف آئی آر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، وہاں لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک کی بحالی کو ممکن بنا کر ٹریفک رواں دواں کراتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے میں بھرپور مدد کی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.