Connect with us

پاکستان

میرپور سینٹرل جیل میں قتل کے دومجرموں کوپھانسی دیدی گئی

میرپور (این این آئی)میرپور سینٹرل جیل میں قتل کے دومجرموں کوپھانسی دیدی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میرپورکی سینٹرل جیل میں قتل کے دومجرموں کو پھانسی دے دی گئی،دونوں قیدیوں کو مجسٹریٹ اور جیل حکام کی موجودگی میں پھانسی دی گئی۔جیل حکام کے مطابق پھانسی پانے والوں میں ارشد محبوب کا تعلق راولاکوٹ اورطاھرعزیز کا تعلق بھمبر سے ہے۔

اس کا اشتراک:

پاکستان

دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے قوم مسلح افواج کےساتھ ہے، شہباز شریف

-->

لاہور (ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ساتھ ہے۔

جناح اسپتال لاہور میں نواز شریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امن کی راہ کشمیر سے ہوکر ہی گزرتی ہے، پائیدار امن وسلامتی اور ترقی کے لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا وعدہ پواکیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت عقل اور ہوش کے ناخن لے، سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کے ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے چکے ہیں، آئندہ انشاء اللہ اس سے بھی زیادہ موثر انداز میں جواب دیں گے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ساتھ ہے۔

Continue Reading

پاکستان

ظلم کی رات کو ختم ہونا ہی ہے،مریم نواز

-->

لاہور (ڈیسک)پاکستان  مسلم لیگ (ن) کی رہنما  مریم نواز کا کہناہے کہ  ظلم کی را ت  کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال لاہور پہنچیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے چچا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف کو کارڈیک ہسپتال منتقل کیا جائے، نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانا چاہیے تھا لیکن انہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز جیل سے جناح اسپتال کے امراض قلب وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

Continue Reading

اسلام آباد

عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمرتوڑدی ہے، خورشید شاہ

-->

کندھ کوٹ (ڈیسک)پاکستان  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہناہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی اورعمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے۔

کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے، سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی، آج کی مہنگائی ملکی معاشیت کیلئے بہترنہیں ہے۔ شہبازشریف کیس میں کچھ نہیں تھا اس لئے ان کو رہائی ملی ہے، نواز شریف کو جن کیس میں سزا دی گئی ہے اس میں کچھ نہیں ہے، ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں وہ ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ملک کے اندر امن کے فضا قائم ہو سکے، ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ہم اسلئے کوششیں نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم اور(ق) لیگ کا ریٹ بڑہ جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنس بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ہم ان کا سامنا کرتے رہیں گے، بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے۔

متعلقہ اشاعت

Continue Reading
/

Facebook

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں