You are currently viewing میرب علی کا اپنی شادی سے متعلق سوال پر گول مول جواب

میرب علی کا اپنی شادی سے متعلق سوال پر گول مول جواب

کراچی (ڈیسک) پاکستان شو بز انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ میرب علی نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر گول مول سا جواب دے دیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اور عاصم اظہر کب شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں تو میرب کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل سوال ہے، میں اپنے کسی بھی معاملے میں پہلے سے منصوبہ بندی کی قائل نہیں ہوں، میںنے سب اپنے گھر والوں پر چھوڑا ہوا ہے، جب گھر والے کہیں گے تب شادی ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسا کروں گی، شادی جلدی یا تاخیر سے ہویہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
انسٹا گرام کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی وڈیو میں انھوں نے مداحین کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔
اداکارہ میرب کی مارچ 2022میں پاکستانی معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر سے منگنی طے ہو چکی ہے، اس سے قبل عاصم اظہر اداکارہ، ٹی وی و کمرشل آرٹسٹ ہانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7