You are currently viewing میرا سیٹھی نے امریکا سے پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتادی

میرا سیٹھی نے امریکا سے پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (ڈیسک)اداکارہ میرا سیٹھی نے امریکا سے پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا دل کراچی میں لگتا ہے اور امریکہ کووہ گھر جیسا محسوس نہیں کرتیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی پاکستان سے یہ محبت انہیں دوبارہ وطن واپس لے آئی ۔معروف صحافی اور تجزیہ نگارنجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی اور وہیں کام بھی کیا۔پاکستان واپس آنے کے بعد یہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں انٹری دی، محبت صبح کا ستارہ ہے، پریت نہ کریو کوئی، چپکے چپکے،یہ دل میرا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔میرا سیٹھی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ سان فرانسسکو چلی گئی تھیں لیکن اب وہ واپس کراچی آگئی ہیں اور ڈرامے پرستان میں زبیدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔واضح رہے کہ میرا کی شادی نومبر 2019میں خاندانی دوست بلال سے ہوئی تھی، دونوں 2008میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں جونیئر سینئر بھی رہے۔ میرا کی منگنی نومبر 2018میں ہوئی تھی۔