لاہور (ڈیسک) شیخوپورہ کے علاقہ قلعہ ستار شاہ کے قریب ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے پر ریلوے حکام نے مزید 2 ملازمین کو معطل کر دیا۔
ترجمان ریلوے حکام کے مطابق ٹرین حادثہ میں غفلت برتنے پر اسٹیشن ماسٹر قلعہ ستار شاہ اور کیبن مین کو معطل کیا گیا۔
حادثے کے بعد ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو پہلے ہی معطل کر دیاگیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت ریلوے کی ہدایت پر ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو24گھنٹے میں حادثہ کی رپورٹ وزارت ریلوے کو پیش کرے گی۔
