اسلام آباد (ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت نے ایک اور جھٹکا دے دیا، پٹرول 14.91، ڈیزل 18.44روپے مہنگا کر دیا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر 300کے ہندسے کو عبور کر گئی ہیں۔
14روپے91پیسے بڑھنے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305.36جبکہ 18روپے 44پیسے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئ قیمت 311.84روپے فی لیٹر ہو گئی۔
قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن رات گئے جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق رات 12بجے سے ہو گیا۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مہنگائی، بے روزگاری، بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج، ریلیاں، دھرنے اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، غریب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں اس سب کے باوجود نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوئی صورت نہ نکال سکی اور رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔