اسلام آباد(ڈیسک) مہنگائی کے مارے عوام پر حکومت نے ایک اور وار کر دیا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے 7روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔
کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے 3روپے ، 200یونٹ والے صارفین کے لیے اضافہ 5روپے، 300یونٹ والے کنزیومرز کے لیے بھی 5روپے بڑھائے جائیں گے۔
درخواست کے مطابق 400یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی 6روپے مہنگی اور 400یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ساڑھے 7روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے نیپرا کو بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی جس پر سماعت کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔
نیپرا فیصلے کے بعد حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا حتمی نوٹی فکیشن جاری کر دے گی۔
مجوزہ اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔