You are currently viewing مہنگائی کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

مہنگائی کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پنجاب بار کونسل نے بجلی، پیٹرول، ڈیزل، چینی کی قیمتوں میں اضافے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پنجاب بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی اور پیٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے مہنگائی نے متوسط طبقے کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔
بار کونسل نے احتجاجاً 2 ستمبر کو صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا کہ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.