مہاراشٹرا (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں سے ضلع رائے گڑھ میں دو روز قبل ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تاحال درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 80 سے زیادہ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا ۔
متاثرہ علاقے میں 16 سے 17 مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے تھے۔
مسلسل بارش، خراب موسم اور دشوار گزار پہاڑی راستے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں۔