You are currently viewing مہاجروں کے مجھ پر احسانات، کراچی کیلئے جان حاضر کر دونگا، شعیب اختر

مہاجروں کے مجھ پر احسانات، کراچی کیلئے جان حاضر کر دونگا، شعیب اختر

کراچی (ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر فیم راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کراچی میں گزرے دنوں کی یاد کو تازہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے معروف بالر نے بتایا کہ کراچی میں گزرے دن یاد آتے ہیں، مہمان نوازی میں سندھیوں کی کوئی مثال نہیں ، میرے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
فاسٹ بالر نے بتایا کراچی کے مہاجروں کےمجھ پر بہت احسانات ہیں، اگر کراچی کے لیے میں کچھ کر سکا تو اپنی جان حاضر کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کیلئے کراچی آتا تھا تو دوست خوب مہمان نوازی کرتے، کراچی کے تقریباً ہر علاقے میں کھیلا ہوں، جن دنوں حالات خراب ہوتے تو میرے دوست مجھے لینے اور چھوڑنے کے لیے آتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناظم آباد، لالو کھیت، 10 نمبر، سہراب گوٹھ اور الکرم اسکوائر جیسے علاقوں میں کافی وقت گزار، یہیں رہتے ہوئے دوستوں نے میری اردو ٹھیک کروائی اور میں نے صحیح اردو بولنا سیکھی۔
شعیب اختر نے کہا کہ کراچی میں پروفیشنل مینجنگ نوجوان ہیں، انھیں ٹیلنٹ کو مینج کرنے کا سلیقہ ہے، پنجاب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، دونوں صوبے مل کر ساتھ چلیں اور کچھ کرنا چاہیں تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔