مکہ مکرمہ (ڈیسک) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی کی ہدایت پر ریستورانوں اور کیٹرنگ نے پکا ہوا گوشت فی ڈش کے بجائے تول کر فروخت کرنا شروع کر دیا ۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے مقامی ریستورانوں اور کیٹرنگ کو ہدایت جاری کی تھی کہ آئندہ گوشت فی ڈش کے بجائے تول کر فروخت کیا جائے، میونسپلٹی نے ہدایت پر تین ماہ کا وقت تجرباتی عمل کے لیے مختص کیا تھا۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم متعارف کرانے کا مقصد ریستورانوں اور کیٹرنگ میں فروخت کا نیا معیار نافذ کرانا ہے، فی ڈش کے بجائے وزن کے حساب سے پکا ہوا گوشت فروخت کرنے پر فریقین مطمئن رہیں گے۔
حکام نے خبردار بھی کیا ہے کہ فیصلے کی پابندی نہ کرنے پر ایک ہزار سے 10 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا، ابتدا ایک ہزار ریال سے ہو گی تاہم خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ 10ہزار ریال کر دیا جائے گا۔
