مکہ مکرمہ(ڈیسک)سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں زائرین کو مفت بس سروس کو فراہم کی گئی ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ بس کا تجرباتی مرحلہ 14 فروری کو مسجد الحرام کے صحنوں کے قریب شروع کیا گیاجس کے ذریعے مقامی شہریوں اور زائرین کو سفر کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے اور یہ سروس تمام روٹس پر 24گھنٹے مہیا ہوگی۔ اتھارٹی نے کہا کہ آئندہ مہینوں کے دوران مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں کے بارہ روٹس پر بس سروس مہیا ہوگی، اس کے 450 سٹینڈز ہوں گے جس میں 280 کلو میٹر کے علاقے کو مفت سہولت فراہم کیا جائے گی۔ یاد رہے کہ مکہ بس منصوبہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلا مرحلہ 12 روٹس اور 83 سٹیشنز پر مشتمل ہوگا جس میں درمیانے حجم کی بسیں استعمال کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں استعمال ہونے والی بسیں مخصوص روٹ پر چلیں گی جن کی مسافت 172 کلو میٹر ہو گی اور اس کے سٹیشنز کی تعداد 342 ہو گی۔ بسوں کو ماحول دوست بنایا گیا ہے جن سے کاربن کا اخراج کم سے کم ہو گا جس سے ماحول کے متاثر ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔