فیصل آباد (ڈیسک) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے شعبہ حشریات کے ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پائی جانے والی مچھر کی 35 سو اقسام میں سے 50 فیصد اقسام انسانی زندگی کو متاثر کررہی ہیں جن میں ڈینگی کے پھیلا کاموجب بننے والا خطرناک مچھر بھی شامل ہے۔
جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے شعبہ حشریات کے ماہرین نے بتایاکہ دنیا میں ڈینگی مچھر سے تحفظ کیلئے کوئی ویکسین تیار نہیں کی جا سکی لہٰذا مچھروں سے بچاؤ کیلئے مچھر دانیوں، پورے بازؤں کے کپڑوں کے استعمال، پرانے ٹائروں، واٹرٹینک اور روم کولرز سمیت کھلی جگہ پر کھڑے پانی کوختم کرنا ہو گا کیونکہ احتیاطی تدابیر ہی موثر ہتھیار ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی ریسرچ پروگرامز میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے لہٰذا وہ پرامید ہیں کہ جلد ہی انسداد ڈینگی کے حوالے سے سائنسدانوں کو کامیابی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ پنجاب حکومت کے ڈینگی پروگرام کا متحرک حصہ ہے۔