You are currently viewing مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ افغان طالبان کے نئے امیر مقرر

مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ افغان طالبان کے نئے امیر مقرر

 

کابل(اسٹاف رپورٹر)افغان طالبان نے مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا امیر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشکی میں ڈرون حملے کے 4 روز بعد افغان طالبان نے نئے سربراہ کا انتخاب رہبری شوریٰ کے اجلاس میں کیا،جسمیں ملا اختر منصور کی ہلاکت ک تصدیق کرتے ہوئے مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا امیر قرار دے دیا،طالبان کے مطابق سینئر کمانڈر سراج الدین حقانی بدستور نائب امیر اول رہے گا جبکہ سابق امیر ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو نائب امیر دوئم  منتخب کرلیا گیا ہے۔

 

یاد رہے گزشتہ روز ملا اختر منصور کو پاک افغان سرحد کے قریب کار میں سفر کے دوران امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا،جس کے سبب اب افغانستان کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے،تاہم ملا اختر منصور کی ہلاکت کو امریکا نے امن کیلئے سنگ میل کی حیثیت قرار دیا ہے۔