You are currently viewing مولانا فضل الرحمٰن نے فوری نئے عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا

مولانا فضل الرحمٰن نے فوری نئے عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا

پشاور(ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ نئی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی جے یوآئی کا اپنا الگ موقف رکھتی ہے۔

یہ حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لیے ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے عمران کو تو گھر بھیج دیا ہے لیکن قوم کو وہ امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے ہم نے محنت کی ہے ،یہ بات درست ہے کہ انتخابی نظام میں خامیاں ہیں جن کے باعث انتخابات میں پھر سے دھاندلی کی جاسکتی ہے ، اس حوالے سے ہمارا یہ کہنا ہے کہ عارضی طور پر موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کرلی جائیں ، پھر جب اصلاحات ہو جائیں تو نئے انتخابات کرا دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کو طول دینا ہمارا مطمع نظر کبھی نہیں رہا۔ یہ پالیسی ہم اپنے اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے۔