اسلام آباد (ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ۔
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد حکومتی اور پارٹی ترجمانو ں سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم نے حکومتی بیانئے کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومت کی کامیابیوں سے مؤثر طریقے سے آگاہ کیا جائے۔
عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ عوام کو مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے مقاصد سے آگاہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کے پس پردہ مقاصد بھی عوام کے سامنے لائے جائیں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی قوت ہے،مجوزہ احتجاجی تحریکوں کا مقصد این آر او کے لئے دباؤ ڈالنا ہے،ہم کسی صورت کسی کو بھی این آر او نہیں دینگے۔