You are currently viewing مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کے لیے مذہب کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شوکت یوسفزئی

مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کے لیے مذہب کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شوکت یوسفزئی

اسلام آباد (ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کے لیے مذہب کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اطلاعات  کے پی کے  شوکت یوسف زائی کا کہنا ہے کہ لوگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں نکلیں گے کیونکہ ان کے مارچ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی طور پر احتجاج کرنا چاہیں تو بے شک کریں تاہم بچوں کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کی گئی تو سختی سے روکیں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدرسوں کے بچوں کو ڈھال بنا کر نکلنا چاہتے ہیں، اس کی اجازت نہیں دیں گے، انہیں مذہب کارڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے دھرنے کو مولانا فضل الرحمان سے منسوب نہیں کیا جا سکتا کیونکہ طاہر القادری کے لوگوں کو مارا گیا، اس وجہ سے وہ نکلے۔کے پی کے میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ڈاکٹر سیاست کر رہے ہیں، ان کے احتجاج کے پیچھے سیاست ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کوئی حقیقی مطالبہ نہیں ہے، ان کے سارے مطالبات جعلی ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.