اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا شروع ہونے سے پہلے ختم ہو گیا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کواٹر اسپتال میں ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈینگی سے دو افراد متاثر ہوئے جب کہ ڈینگی متاثرہ افراد کی ٹریول ہسٹری راولپنڈی اسلام آباد کی ہے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے اہم پرنس ولیم اور پرنسز کیٹ کا دورہ ہے، مولانا کے دھرنے کی ابھی کئی تاریخیں تبدیل ہوں گی، ان کا دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا