You are currently viewing مولانافضل الرحمان کے بھائی کو نیب نے طلب کر لیا

مولانافضل الرحمان کے بھائی کو نیب نے طلب کر لیا

اسلام آباد (ڈیسک) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے نیب نے طلب کر لیا۔

نیب خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان پر کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کے الزامات ہیں، اور نیب ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو مشینری کی خریداری میں غبن، غیرقانونی تعیناتی، پروموشن اورآمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے الزامات پر جواب کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.