لندن (ڈیسک)برطانیہ سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افریقی ملک موزمبیق ہیروئن کی غیرقانونی تجارت کا مرکز و منبع اب بن گیا ہے۔
لندن کے محقق جوزف ہانلون کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر 40 ٹن سے زائد ہیروئن افغانستان سے موزمبیق کے ساحلی علاقوں تک پہنچائی جاتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق براعظم افریقہ کے جنوبی حصے میں واقع اِس ملک کی شمالی ساحلی علاقوں خاص طور پر اس اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ شمالی موزمبیق سے یہ ڈرگ جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر جوہانس برگ اور پھر وہاں سے یورپ کو انتہائی منظم طریقے سے سپلائی کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے دبئی میں مقیم ڈیلرز وٹس ایپ کا استعمال بھی کرتے ہیں۔