You are currently viewing مودی کا انتخابی اتحاد پارلیمانی اکثریت سے محروم ہو سکتا ہے، جائزہ رپورٹ

مودی کا انتخابی اتحاد پارلیمانی اکثریت سے محروم ہو سکتا ہے، جائزہ رپورٹ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:26/01/2019 10:31
  • Reading time:1 mins read

 نئی دہلی (ڈیسک) بھارت میں رائے عامہ کے ایک جائزے کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں قائم انتخابی اتحاد رواں برس کے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر سکتا ہے۔

 جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جائزہ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس انتخابی اتحاد کو پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جائزے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی لوک سبھا کے 543 رکنی ایوان میں 233 سیٹیں حاصل کر سکتی ہے۔ پارلیمانی اکثریت اور حکومت سازی کے لیے 272 اراکین کا ہونا ضروری ہے۔ مودی کو 2014 کے انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل ہوئی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.