اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہےکہ موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ باتیں ہیں، موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے، انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شبرشیدی کے حکومت سے نالاں ہونے کے حوالے سے میرے پاس معلومات نہیں، میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، حفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔