You are currently viewing موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے نوازشریف عدالت سے ضمانت کرائیں یانیب سے پلی بارگین کیلئے رجوع کریں،فواد چوہدری

موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے نوازشریف عدالت سے ضمانت کرائیں یانیب سے پلی بارگین کیلئے رجوع کریں،فواد چوہدری

لاہور(ڈیسک) وفاقی وزیر طلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں نوازشریف کی صحت کے معاملے کواپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہتھیار کے طورپراستعمال کرتے ہوئے موجودہ حکومت پردباؤڈال رہی ہیں،(ن) لیگ کا پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کرنا دونوں جماعتوں کے لئے سیاسی دھچکا ہے ۔

نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کے نوازشریف کے پاس دوہی راستے ہیں ایک صورت یہ ہے کہ وہ عدالت سے ضمانت کرائیں اور دوسری صورت یہ ہے کہ وہ قومی احتساب بیورو سے پلی بارگین کیلئے رجوع کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف ملک میں کہیں بھی علاج معالجے کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ن)کی جانب سے پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں پرحیرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں جماعتوں کے لئے سیاسی دھچکاہے۔ایک اور سوال پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ (ن)کی تقسیم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.