You are currently viewing موجودہ حکومت ثقافت اور ٹورازم کی ترقی کو بے انتہا اہمیت دیتی ہے، ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین

موجودہ حکومت ثقافت اور ٹورازم کی ترقی کو بے انتہا اہمیت دیتی ہے، ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ثقافت اور ٹورازم کی ترقی کو بے انتہا اہمیت دیتی ہے،اس شعبے کو چین کے اشتراک سے مزید ترقی دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات  فواد حسین  نے  چین کے صوبائی شعبہ ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل رن ژو ونگ ژی سے ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے،دونوں ممالک کے درمیان یہ رشتہ ہر آزمائش کی گھڑی پر پورا اترا ہے۔ اور دونوں ممالک کے عوام دوستی اور بھائی چارے کے اس رشتے کی قدر کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چینی فلموں کی پاکستان اور پاکستانی فلموں کی چین میں نمائش سے سکرین ٹورازم کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ دونوں اطراف سے اس شعبے میں اشتراک کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا اور فلم اور ڈراموں کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے دروازے چینی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ چینی وفد کے سربراہ نے چینی صوبے شان ژی کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ ایک پاکستانی طائفے نے ان کے صوبے میں اپنے فن کا مظاہرہ حال ہی میں کیا ہے انہوں نے وفاقی وزیر کو یہ بھی بتایا کہ شان ژی صوبے میں سو یونیورسٹیاں ہیں جو مختلف شعبوں میں تدریسی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.