Connect with us

اسلام آباد

منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی دولت کو واپس لایا جائے گا، چیئر مین نیب

اسلام آباد (ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی دولت کو واپس لایا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، ملک میں بدعنوانی ناسور کی صورت اختیار کرچکی ہے جس کا جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بدعنوانی سے لوٹی گئی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی دولت کو واپس لایا جائے گا۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا سیاست یا کسی سیاسی گروہ سے تعلق نہیں، ہمارا تعلق صرف پاکستان سے ہے۔ نیب نے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جدید ترین فرانزک لیباریٹری قائم کی ہے، جس سے دستاویزات کی شناخت، موبائل ڈیٹا اور فنگر پرنٹ کی شناخت کی وجہ سے ٹھوس ثبوت حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمے کو ناصرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے بلکہ کرپشن فری پاکستان کے لیے کوششیں بھی کررہا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں نے نیب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان سے بدعنوانی کی شرح میں مسلسل کمی کو سراہا ہے

اس کا اشتراک:

اسلام آباد

قوم کا بچہ بچہ مقروض ، حکمران طبقہ تنخواہیں بڑھا رہا ہے،سینیٹر سراج الحق

-->

خالق نگر(ڈیسک)امیر جماعت اسلامی  اسلامی  سینیٹر  سرالحق  کا کہناہے کہ ا کرپشن کو ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ، عوام اپنے مسائل کے حل اور دیانتدار قیادت کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ اگر کسی غریب پر پانچ ہزار کا بجلی بل ہوتا ہے تو اس کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے اور کروڑوں کے نادہندگان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے گزشتہ روز کاہنہ میڈیا کلب میں صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،امیرجماعت اسلامی نے مزیدکہا کہ ملک سے یہ دہرا معیار اب ختم ہونا چاہئے۔ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کی بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک اس نازک صورتحال پر پہنچا ہے کہ قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔حکمران طبقہ اپنی تنخواہیں بڑھا رہا ہے ،ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا،اسلئے عوام میں انقلابی اورعوامی شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔عوام کو بھی چاہئے کہ بڑے بڑے بنگلوں کا طواف کرنے کی بجائے اپنے ووٹ کی طاقت کے ایٹم بم کو کرپشن،ناانصافیوں اور نااہل قیادت کے خلاف استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل ،گیس اور دیگر قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود صحت،تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ،سراج الحق نے کہا کہ یہ دنیا امتحان گاہ ہے،حق وباطل کے معرکہ میں معاشرے کے اچھے لوگوں کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے اقامت دین کی جدوجہد کرنے والے لوگوں کا ساتھ دینا چاہئے۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک میں ناچ گانے اور فحاشی کی آزادی مگر اسلام اور ناموس رسالت کی بات کرنا جرم بن گیا ہے۔

Continue Reading

اسلام آباد

بلاول بھٹو کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

-->

لاہور(ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برادری کو  ہولی  کی مبارکباددی ہے

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ہندو بھائیوں اور بہنوں کو ہولی کے خوشیوں بھرے تہوار کی مبارکباد دیتا ہوں۔آئیں اس تہوار پر خوشیوں اور امن کا پیغام پھیلائیں۔

متعلقہ اشاعت

Continue Reading

اسلام آباد

مستقبل میں آئین سے آمرکا ہرقانون نکال دیں گے، بلاول

-->

اسلام آباد (ڈیسک)بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مستقبل میں آئین سے آمرکا ہرقانون نکال دیں گے اورکٹھ پتلی حکومت کوللکارتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نیب کوپیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے بنایا گیا، پیپلزپارٹی نے نیب قوانین میں تبدیلی نہیں کی، یہ ہماری غلطی تھی، مستقبل میں آئین سے آمرکا ہرقانون نکال دیں گے، آج جس کمپنی کیس میں بلایا گیا، میں اس وقت ایک سال سےبھی کم عمرتھا، میرا احتساب ایک سال سے کم عمر سے کیا جارہا ہے۔

بلاول نے کہا کہ جب کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں توہمیں نوٹس ملتے ہیں،  ہم بینظیرکے جیالے ہیں ان نوٹسزسے نہیں ڈرتے اورکالعدم تنظیموں کے خلاف آوازبلند کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کوللکارتے رہیں گے، حکومت 3 وزراکووفاقی کابینہ سےفارغ کرے،  ملک میں سیاسی بحران کے خلاف آواز اٹھارہا ہوں، ہم نے ہرآمریت کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے، بھٹو کا وعدہ نبھائیں گے، پاکستان کوبچائیں گے۔

پیشی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شاعرانہ انداز میں معروف شاعرحبیب جالب کی ایک نظم کے چند اشعارٹوئٹ کیئے تھے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ میں بھی خائف نہیں تختہِ دارسے، میں بھی منصورہوں کہہ دواغیارسے، کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے، ظلم کی بات کو جہل کی رات کو، میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔

متعلقہ اشاعت

Continue Reading
/

Facebook

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں