You are currently viewing منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور

لاہور (ڈیسک) لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے وکیل کے توسط سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی۔
اسپیشل سینٹرل عدالت نے 10ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی۔
ایف آئی اے نے 20جون کو پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا جس میں دونوں پر بدعنوانی اور رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ مونس الہٰی نے اپنے والد چوہدری پرویز الہٰی کی معاونت سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے 2004سے 2023کے دوران جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے کے تناظر میں لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔