You are currently viewing منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی 14 روز ہ حفاظتی ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی 14 روز ہ حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی 14روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ہمراہ اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
سلیمان شہباز نے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ 2018میں برطانیہ گئے، مقدمہ 2020میں بنایا گیا، عدالت نے غیر حاضری میں اشتہاری قرار دیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ متعلقہ عدالت میں پیش ہو کر کیس کا سامنا کرنا چاہتا ہوں، میری حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور 14دن میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ لائرز فورم کے ارکان نے کمرہ عدالت میں سلیمان شہباز سے ملاقات کی، سلیمان شہباز کے ہمراہ لیگی رہنما عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.